وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنےکا نوٹس لے لیا
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے دو اشخاص کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج کا اظہار کیا
زیر تعمیر عمارت کے کام کی کولٹی اور بلڈنگ اتھارٹی کی طرف انسپیکشن رپور دی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دیوار گرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمارت کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال ہور ہا ہے،یہ آگے بڑھ کر دیگر قیمتی جانوں کے لیے بہت بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے خاتون کی ایک ٹانگ ضائع ہونے پر بھی دکھ کا اظہار اور مرحومین کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعذیت کیا۔
