وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ملاقات کی جبکہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ملکی معاشی اشاریے مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی ہوتی نظرآرہی ہے۔26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتاہے،پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے، اب بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اس موقعے پر بلاول کا کہنا تھاکہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مل کر چلیں گے
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غیرجمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کےلیے 26ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی۔
