لیاقت آباد ٹاؤن نے پراپرٹی ٹیکس بڑھا دیا،جرمانہ وصولی کے لئے انسپکٹر تعیناتی کی منظوری

کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کی وائس چیئرمین اسحاق تیموری کے ہمراہ ٹاون میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی روداد کی منظوری کے ساتھ مختلف قرار دادیں پیش کی گئی، جس میں ٹاون میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد میں واقع پراپرٹیز پر ٹیکس  1%  فیصد سے بڑھا کر  2 % فیصد کی منظوری دی گئی۔

بلدیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانوں کی وصولی کے لئے انسپکٹر کی تعیناتی، محکمہ طب و معالجات، ٹیکسز، تعلیمات کے دفتری اخراجات کے لئے ماہانہ زر پیشگی، شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں مختلف محکموں کے قیام کی منظوری، ٹاون کمیٹیز کی مدت میں چھہ ماہ کی توسیع کی گئی۔

اجلاس میں محکمہ جاتی ترقیوں کی کمیٹی اور ان کے اراکین کے نام کی نامزدگی، اجلاس میں پیش کی گئیں تمام قراردادیں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں۔

اجلاس میں اراکین ٹاؤن کونسل، کوآرڈینٹر صغیراحمد انصاری، کوآرڈینٹر انور جمال،میونسپل کمشنر دریا خان پتافی، ڈائریکٹر کونسل وسیم، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فیض، ڈائریکٹر الیکٹریکل اصغرحسین،، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ مظہرامام ، اکاونٹ آفیسر پرویز، بجٹ آفیسر شاہد،ڈائریکٹر ایجوکیشن فرید،ڈپٹی ڈائریکٹر پارک محمد نقی، ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن لیاقت نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی قیادت لیاقت آباد ٹاون کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہے، ہم اپنے محدود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو ممکنہ سہولتیں فراہم کررہے ہیں،

اجلاس میں محکمہ جاتی ترقیوں کی کمیٹی اور ان کے اراکین کے نام کی نامزدگی، اجلاس میں پیش کی گئیں تمام قراردادیں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں۔

اجلاس میں اراکین ٹاؤن کونسل، کوآرڈینٹر صغیراحمد انصاری، کوآرڈینٹر انور جمال،میونسپل کمشنر دریا خان پتافی، ڈائریکٹر کونسل وسیم، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فیض، ڈائریکٹر الیکٹریکل اصغرحسین،، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ مظہرامام ، اکاونٹ آفیسر پرویز، بجٹ آفیسر شاہد،ڈائریکٹر ایجوکیشن فرید،ڈپٹی ڈائریکٹر پارک محمد نقی، ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن لیاقت نے شرکت کی۔

فراز حسیب نے کہا کہ تعمیر و ترقی کا یہ سفر تیزی سے جاری ہے۔لیاقت آباد ٹاون میں تعمیر و ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے، ہم نے گیارہ پارک اور دو اسپورٹس کمپلیکس بنائے ہیں سڑکیں,سیوریج اور پانی کی فراہمی ممکن بنائی سڑکوں کو لائٹس لگاکر روشن کیاہم نے تباہ حال لیاقت آباد کو بدل کررکھ دیاہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں