ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ شنگھائی کانفرنس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی رسمی ملاقات نہیں ہوئی۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی کانفرنس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی رسمی ملاقات نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی ہم منصب کے درمیان غیررسمی بات چیت ہوئی۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابض افواج استشنی کے ساتھ غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہیں
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ گنجان آباد علاقوں اور بنیادی ضروریات کو غیر اعلانیہ نشانہ بنانا جنگی جرائم ہیں
