امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے محمدی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمراہ  یونین کمیٹی نمبر 04  ابن سینا  میں محمدی اسپورٹس کمپلیکس اور اپنا لیاقت آباد فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا  لگایا۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی فاروق فرحان، وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری,یوسی چیئرمین محمد عبید، وائس چیئرمین طلحہ حسیب، امیر لیاقت آباد مسعود علی ، کوآرڈینٹر صغیر احمد انصاری، انور جمال،  ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈائریکٹرانفارمیشن فہیم مصطفی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن لیاقت،  ڈپٹی ڈائریکٹر ا لیکٹریکل محمد اصغر، ساجد پٹنی  و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کو سازش کے تحت تباہ کیا گیا، ہمارے بزرگ بتاتے ہیں کہ لیاقت آباد ٹاؤن تو وہ ہے جو پورے ملک میں بیداری پید اکرتا تھالیاقت آباد سے تحریکیں چلتی تھیں جماعت اسلامی پر عوام نے جو اعتماد کیا اسے ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے اب لیاقت آباد بدل رہا ہے، جہاں کچرے کے ڈھیر ہوا کرتے تھے وہاں اب پارکس نظر آرہے ہیں گندگی کی جگہ پھول کھل رہے ہیں بدبو کی جگہ خوشبوؤں نے لے لی ہے جماعت اسلامی کے چیئرمینز نے کچرا کنڈیوں کو پارکس میں تبدیل کردیا ہے۔اب یہاں لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا عوام سمجھ گئے ہیں کام کون کرانے والا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان قیادت محدود وسائل میں عوام کے مسائل حل کے ساتھ اس شہر کا مقدمہ بھی لڑ رہی ہے، حکومت کو اختیارات ٹاؤنز کے لوگوں کو دینا ہونگے  انہوں نے چیئرمین فراز حسیب اور ڈائریکٹر پارک ریحان ہمدانی کی کاوشوں کو سراہا کہ جنہوں نے قلیل مدت میں لیاقت آباد ٹاون کی عوام کوگیارہ پارکس اور دو اسپورٹس کمپلیکس کا تحفہ دیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس شہر میں ایک سو دس پارکس چالیس ہزار اسٹریٹ لائٹس لگائی ہیں تاکہ شہر روشن ہوسکے   2025 میں محمدی اسپورٹس گراؤنڈ بھی بنائیں گے۔

رکن صوبائی اسمبلی فاروق فرحان نے کہا لیاقت آباد کو بدلا دیکھ کر دلی خوشی ہوئی اب عوام کی خدمت کرنے والے آگئے ہیں کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، لیاقت آباد ٹاؤن نے کچرے کی جگہ کو اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کردیا ہے، اسپورٹس کمپلیکس کے قیام پر اہلیان لیاقت آباد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں عوام نے بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی پر اعتماد کیا جماعت اسلامی نے پورے کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں برتری حاصل کی۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا لیاقت آباد کی غلط منظر کشی کی گئی اب ہم نے ثابت کیا کہ لیاقت آباد پڑھے لکھے لوگوں کا ہے اہم شخصیات کا تعلق یہاں سے رہا ہم نے کچرا کنڈی کو اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کیا ہے گیارہ پارک اور دو اسپورٹس کمپلیکس بنائے ہیں سڑکیں,سیوریج اور پانی کی فراہمی ممکن بنائی سڑکوں کو لائٹس لگاکر روشن کیاہم نے تباہ حال لیاقت آباد کو بدل کررکھ دیاہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں