اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا، آئینی ریفارمز پر دونوں جماعتیں متفق ہیں۔
فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا ہے،میری خواہش ہے آئینی ترمیم مولانا فضل الرحمان خود پیش کریں
ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرافٹ جتنا پیپلزپارٹی کا ہے اتنا مولانا فضل الرحمان کا بھی ہے۔جس طریقے سے مولانا چاہتے تھے اس طرح ڈرافٹ بنایا ہے
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا ڈرافٹ پاس کیا ہے، جو ڈرافٹ ہمارا ہے وہ مولانا فضل الرحمان نے خود لکھا ہے
بلاول کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارا بل لے کر آئیں، پارلیمان اور جمہوریت کو بچائیں۔پی ٹی آئی والوں کو اگر ہمارے ڈرافٹ پر تحفظات ہیں تو مولانا کے ڈرافٹ کو ہی تسلیم کرلیں۔
