اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم کیلئے نمبر بھی پورے اور نمبری بھی پورے ہیں، کیبنٹ میں آج یہ معاملہ مکمل ہورہا ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بکاؤ مال پی ٹی آئی کو بیچ چکے ہیں، خوشخبریاں 26 ویں ترمیم کے بعد بھی آئیں گی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہا۔
