خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیاں ایک بار پھر قبائلی تصادم نے 11 افراد کی جان لے لی۔
قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جانبحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق پولیس اور فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے، ضلع بھر میں راستے محفوظ بنانے اور معمول پر لانے کے اقتدامات کر رہے ہیں۔
