جرائم اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات

کراچی:کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا سندھ بوائز اسکاوٹس آڈیٹوریم میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ٹریفک، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز انویسٹیگیشن، ایس ایس پی اے وی ایل سی، ایس آئی یو، اے وی سی سی، ایس ایچ اوز، ایس آئی اوز، ٹریفک ایس اوز سے خصوصی خطاب  کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران سے خطاب میں پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

کراچی پولیس چیف نے جرائم اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات دیں، چائنیز کی سیکیورٹی کو ہر ممکن طور پر فول پروف بنانے کے احکامات دیے, سینئر افسران سیکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیں گے اور وہاں پر موجود افسران و اہلکاروں کو بریف کریں گے, پولیس اسٹیبلشمنٹ کی سیکیورٹی کے لئے اہم اقدامات عمل میں لانے پر زور دیا۔

شہر میں کرائم کے خاتمے کے لئے کومبنگ آپریشن، پیٹرولنگ میں اضافہ اور دیگر آپریشنل کارروائیوں کے احکامات دیے۔ افسران کو عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے کھلی کچہری کرنے اور عوام کی پولیس تک رسائی کو ممکن بنانے کے اقدامات کی ہدایات دیں۔

شہر کے اندرونی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی میں اضافہ کرنے اور انٹیلیجنس نیٹ ورک کو متحرک کرنے کے احکامات دیے۔ منشیات کے خاتمے، وہیکلز کی چوری اور دیگر منظم جرائم کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ انویسٹیگیشن افسران کو تفتیشی امور میں جدت لانے اور ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے ان کی فوری شناخت پریڈ کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں تاکہ ان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔

ٹریفک پولیس کو کارکردگی میں مزید بہتری لانے اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے اور ٹریفک قوانین کے اطلاق کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ اختتام پر ایڈیشنل آئی جی نے کراچی پولیس کی شہر میں جرائم کے خاتمے کے خلاف پیش کردہ قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں