نیو کراچی ٹاؤن میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملازمین کے واجبات (لیو انکشمنٹ)کی ادائیگی کی مد میں بیاسی لاکھ اڑھ تیس ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔

چیئرمین محمد یوسف نے نیو کراچی ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین میں بقایاجات کے چیک تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج الحمد اللہ ہم نے ماضی قریب میں ریٹائرڈ ہونے والے افسران و ملازمین کے واجبات (لیو انکشمنٹ) کی ادائیگی کردی ہے یہ وہ بلدیاتی ملازمین ہیں جنہوں نے اپنی سروس کے دوران عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ریٹائرڈمنٹ کے بعد ملازمین کو مالی لحاظ سے کوئی دقت پیش نہ آئے۔ انشاء اللہ ہمارے دور کے درمیان ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے واجبات بر وقت ادا کئے جارہے ہیں،

چیئرمین نے کہا کہ  ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کو حق دلوانا ہماری اوّلین ترجیح ہے، ملازمین اپنی زندگی کے کئی سال سرکاری اداروں میں اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں اور ریٹائر ہونے کہ بعد بھی وہ اپنے بقایا جات کے لئے انتظار کرتے ہیں جبکہ ان ملازمین کو ریٹائر ہونے کہ ایک ماہ کے اندر ہی تمام تر بقاجات ادا کردیئے جانا چاہئے تاکہ وہ اپنی زندگی میں ہی ان پیسوں کو سہی جگہ استعمال کرسکیں،انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے نہ صرف عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں بلکہ نیو کراچی ٹاؤن کے ملازمین کے حقوق بھی دلانے میں اپنا پورا کردار اداکررہے ہیں۔انشاء اللہ ہماری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے ملازمین و افسران کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہیں گے، سابقہ دورِ حکومت میں حاضرسروس ملازمین کے رکے ہوئے واجبات کو بھی ادا کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ ملازمین کو اس مہنگائی میں آسانی میئسر آسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر خدمات مہیاکرنے کے لئے نیو کراچی ٹاؤن کی آمدنی میں اضافہ کیاجارہا ہے۔جس کے لئے محکمہ ٹیکس کو ہدایات دے دی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ نیو کراچی ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین اور فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین کوواجبات کی مد میں اب تک کروڑوں روپے ادا کئے جا چکے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں