کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیرکے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی قیادت میں فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف ریلی کا انقعاد کیا گیا۔
ریلی سے خطاب میں حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف ہم شدید مذمت کرتے ہیں،معصوم فلسطینی عوام پر ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو کسی بھی طور پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا
حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ بچوں، خواتین اور بوڑھوں پر بلاجواز حملے اور ان کی جانوں کا ضیاع بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ہم عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس ظلم کو رکوانے کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
