نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائیے: طارق عزیز بلوچ
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ صحت مند معاشرے میں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں، صحت مند جسم میں ایک صحت مند دماغ پرورش پاتا ہے، آج کے نوجوان کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائیے، کھیل خواہ ان ڈور ہوں یا آؤٹ ڈور وہ ہر طرح سے انسانی نشوونما کرتا ہے اسی طرح آؤٹ ڈور کھیلوں میں کرکٹ سرفہرست ہے، جو ہمارے جسم کو چست اور پھر تیلا بناتاہے کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان کے اندر کھیلوں کا شوق بڑھتا ہے اور وہ کھیلوں کی طرف راغب ہوتے ہیں آج کے نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے ان خیال کا اظہار انہوں نے گڈاپ ٹاؤن کے آفس میں کرکٹ ٹیموں کے کپتان کو کرکٹ کٹس اور دیگر سامان دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گڈاپ ٹاؤن کا سوشل ویلفیئر اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کھیلوں کے حوالے سے گڈاپ ٹاؤن میں کرکٹ ٹیموں کے مقابلے کرواتا رہتا ہے تاکہ گڈاپ ٹاؤن کے نوجوان تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہے
اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار، پارلمارنی لیڈر،کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان، ڈائر یکٹربجٹ توفیق احمد جوکھیو، ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر اینڈ کلچر جلال حنیف ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ کلچر،طاہر بلوچ، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی اور علاقہ معززین ودیگر موجود تھے۔
