اسلام آباد:معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائک کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کو نیٹو کی طرح کا اتحاد تشکیل دینا چاہیے، نیٹو کے 32 ممالک ہیں کسی ایک پر حملہ ہو تو 32 ممالک پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 57 اسلامی ممالک کو بھی نیٹو کے اصولوں پر مبنی ایک اتحاد تشکیل دینا چاہیے
ڈاکٹر ذاکر نائک کا کہنا تھا کہ اس طرح مسلمان ممالک ذیادہ طاقت ور ہوں گے لیکن افسوس کو مسلمان تقسیم کا شکار ہیں۔
فلسطین کے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ذاکر نائک کا کہنا تھا کہ فلسطین کے لئے دعا تو کرسکتا ہے اور دعا کا بہترین وقت تہجد کا ہے،سوشل میڈیا پر اگاہی کی ضرورت ہے،ہمیں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے،مسلمانوں کی میڈیا کو چاہیے کو فلسطین کیلئے آواز بلند کرے۔
