چیئرمین مومن آباد ٹاؤن کی جانب سے طلبا و طالبات مفت درسی کتب تقسیم
کراچی: چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان نے کہا ہے کہ مومن آباد ٹاؤن کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مفت درسی کتب بھی فراہم کی جارہی ہیں
چیئرمین نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ مومن آباد ٹاؤن میں کوئی بھی بچہ ناخواندہ نہ رہے اور اسی خواہش کے پیش نظر مومن آباد ٹاؤن کے اسکولوں میں مفت درسی کتب کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین ڈاکٹر کبیر ڈائریکٹر ایجوکیشن ایوب جزبانی فوکل پرسن خضر حیات کے ہمراہ طلبا و طالبات میں درسی کتب تقسیم کرتے ہوئے کیا
اس موقع انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اسکولوں میں معیاری تعلیم کا فروغ ان کی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ انہیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ مومن آباد ٹاؤن میں غریب اور محنت کش طبقہ آباد ہے اور وہ پرائیوٹ اسکولوں کی بھاری بھرکم فیس ادا کرنے سے قاصر ہے اور مجبورا اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں بھیجتے ہیں لہذا یہ ہماری ذمہ داری ہے
چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان نے کہا ہے ان بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے اس قابل بنائیں کہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں لہذا شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد پوری لگن اور دیانتداری سے فرائض انجام دینے کی عادت کو اپنائیں
ڈائریکٹر ایجوکیشن ایوب جزبانی نے مومن آبادٹاؤن کے اسکولوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا مومن آبا د ٹاؤن کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد اپنے فرائض پوری لگن اور دیانتداری سے انجام دے رہے اس وجہ سے والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں کے بجائے سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
