جےیوآئی کارکنان "اتحاد امت کانفرنس” میں شرکت کریں گے:علامہ راشد محمود سومرو

جےیوآئی کارکنان "اتحاد امت کانفرنس” میں شرکت کریں گے:علامہ راشد محمود سومرو

کراچی: جے یو آئی رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کانفرنس میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر  ذاکر نائیک، جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن  سمیت دیگر مذہبی شخصیات خصوصی شرکت کریں گی ۔

اپنے وڈیو بیان میں علامہ راشد محمود سومروکا کہنا تھا کہ اتحاد امت کانفرنس 7 اکتوبر کو کراچی شہر میں ہوگی ۔ جےیوآئی کراچی کے کارکنان کو اتحاد امت کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایات،جےیوآئی کراچی کے کارکنان کانفرنس کو اپنی شرکت سے تاریخی بنائیں گے

علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ جےیوآئی مظلوم طبقات کیلئے اٹھنے والی ہر صدا پر لبیک کہتی ۔اتحاد امت کانفرنس میں جےیوآئی ہر یونین کونسل سطح پر عوامی کارواں نکالے گی۔

جےیوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کا کراچی ڈویژن کے اضلاع کے نام پیغام

علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ میرپور خاص اور حیدرآباد ڈویژن کے کارکنان 14 اکتوبر کو مفتی محمود کانفرنس میرپور خاص میں شرکت کریں ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں