سیاسی اداکاروں کو وجہ سے ملک ترقی نہیں کر سکا:گورنر سندھ
کراچی: کراچی میں جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ کی سنت مبارک پر چل کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے سامنے کشکول لے کر گھوم رہے ہیں مگر پر بھی خاموش ہیں، ہم کیسی قوم ہہیں؟سب سے زیادہ گناہ خاموشی ہے، آپ آواز اٹھائیں، لیکن وہ آواز اٹھائیں جو ملک کی سالمیت داؤ پر نہ لگائے،تنقید نہیں تصحیح والی آواز اٹھائیں، ان قوموں کی حالت اللہ بھی نہیں بدلتا جو اپنی حالت خود نہ بدلیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سیاسی اداکاروں کو وجہ سے ملک ترقی نہیں کر سکا، میں اعتراف کرتاہوں کے ہم کچھ بھی نہیں کر سکے، 77 سال گذر گئے مگر حالات وہ ہی ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مولانا بشیر احمد فاروقی جیسے لوگ ہماری پاس اثاثہ ہیں، ہمیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے۔
مولانا عبدالحبیب عطاری نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایسی مثالیں موجود ہیں جن سے کاروبار بھی کیا جاسکتا ہے اور جنت بھی کمائی جا سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حضرت عبدالرحمان رضہ اور حضرت عثمان غنی رضہ کی مثالیں موجود ہیں،آپ بھلے کاروبار کریں مگر دین کیلئے بھی وقت نکالیں،ایسے کام کریں جن سے آخرت سنور جائے۔
آخر میں سیلانی کے روح رواں مولانا بشیر احمد فاروقی نے عالم اسلام اور پاکستان کی خوشحالی، فلسطین اور کشمیری بھائیوں کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔
