کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد میں سراج الدولہ اربن فاریسٹ کا افتتاح کیا گیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد میں سراج الدولہ اربن فاریسٹ کا افتتاح کیا گیا

تقریب میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان، چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب، میونسپل کمشنر دریا خان مستوئی نے سراج الدولہ اربن فاریسٹ کا افتتاح کیا، تقریب میں خصوصی شرکت کرنے پر امیر منعم ظفر خان کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کرکے ہمیں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے،یے وہ جگہ ہے جسے کچرہ کندی بنایا گیا تھا ہم نے محنت کرکے اس صاف ستھرا کیا ہے۔

فراز حسیب کا کہنا تھا کہ لیاقت آباد کو صاف ستھرا ٹاؤن بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑینگے، اپنے شہریوں کیلئے خدمت جاری رہے گی۔

تقریب سے خطاب میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان کا کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کے پاس 9 ٹاؤنز ہیں جن میں ایک سو پارکس قائم کیے اور دس ہزار سے زائد پودے لگائے۔ ہم کراچی کیلئے حق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی، بلدیاتی کام میں اگر کوئی وکاوٹ ہے تو وہ سندھ حکومت، وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میں جب ہیٹ اسٹروک آئی تو لوگوں نے بہت مشکلات کا سامنہ کیا،درخت نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں گرمی بڑھ رہی ہے اگر ہم نے آج اس طرف توجہ نہ دی تو کل ہمیں ہی مشکلات کا سامنہ کرنہ پڑے گا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں ایسے اسکول کی تعمیرنو کی گئی جس میں لوگ آنے سے ڈرتے تھے اور بچوں میں کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں