بارشوں میں متاثر تمام سڑکوں کی مرمت تمام جلد کروائی جائے گی: طارق عزیز بلوچ
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں میونسپل کمشنر احمد یار،اراکین کونسل اور افسران نے شرکت کی
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں،سیوریج لائین، مین ہولز،کمیونٹی سینٹر کی مرمت اور دیگر کام شامل ہیں، جو کہ ایمر جنسی طور پر کروانا بہت ضروری ہیں۔
تمام اراکین کونسل نے مشترکہ طور پر کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر فوری طو ر پرعمل درآمد کروایا جائے گا،
ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ تمام اراکین کونسل اور علاقائی معززین کی مشاورت سے ترقیاتی کام کروائے جائے گئے، اس کے علاؤہ کلک پروگرام سے بھی ترقیاتی کام ہونے جار ہے ہیں۔
سپرٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر) فرمان علی لاشاری نے بتایا کہ گڈاپ ٹاؤن کی کافی یوسیز میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے ہیں، جن کا انقریب چیئرمین طارق عزیز بلوچ افتتاح کرنے جارہے ہیں،سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی نے کہا کہ ہنگامی بنیاد پر گڈاپ ٹاؤن میں واٹر سپلائی اسکیمز کی مرمت اور تبدیلی کا کام اراکین کونسل کی مشاورت سے جاری ہے۔
ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں پانی اور سیوریج لائنوں کے بڑے مسائل ہیں،تمام یوسیز میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہاہے۔
اس موقع پر پالیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عبا س ٹالپور،ممبر محمد رفیق جوکھیو،ممبر عبدالستار جو کھیو،ممبر سلیم میمن، ممبر علی محمد گبول، ممبر دانش برفت، ممبر عیسیٰ بلوچ، ممبر سنی میسح، لیڈی ممبر ثمینہ زرداری، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، پی ایس چیئر مین لعل جان نبی بھی موجود تھے۔
