راولپنڈی اسلام آباد میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش
اسلام آباد:راولپنڈی اسلام آباد میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش سے مری روڈ ،کمیٹی چوک لیاقت باغ ،جہلم روڈ ،جی روڈ سواں وغیرہ کی شاہراؤں پر پانی جمع ہوگیا
جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب سے شروع ہونے والا سلسلہ جمعہ کہ صبع تک جاری رہا۔
شہریوں کو روز مرہ کے معمولات و آمد رفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔
محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق رات گئے سے صبع 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش چکلالہ میں 126 ملی میڑ ریکارڈ کی گی۔ بوکڑا کے مقام پر 115 ، گولڑہ ای الیون میں 87, شمس آباد میں 81 ملی میڑ اور پی ایم ڈی ایچ ایٹ میں 62 اور سیدپور میں 43 ملی میڑ بارش ریکارڈ کی گی۔
نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پر پانی کی سطح 10 فٹ اور گوالمنڈی پر 11.5 فٹ پہنچی۔
ریسکیو ٹیمیں نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقے میں حفاظتی اقدامات کے لیے پہنچیں جنہیں کٹاریاں، گوالمنڈی اور دیگر نشیبی علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے ۔بارشوں کے دوران ریسکیو اہلکار ان جگہوں پر مسلسل ڈیوٹی پر موجود رہے ۔
