ایک پارٹی کے دور حکومت میں 40 ہزار دہشتگرد پاکستان آئے:عاجز دھامرہ
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ آئین بنانا عدالت کا کام نہیں، اگر آج پیپلز پارٹی کی بات نہیں سنی گئی تو کل آپ خود کہنگے کہ کاش ہم اس وقت بلاول بھٹو زرداری کی بات سنتے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوے عاجز دھامرہ کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کے دور حکومت میں 40 ہزار دہشتگرد پاکستان آئے، آج پھر قوم خون سے نہا رہی ہے، اس پارٹی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
عاجز دھامرہ کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں قید شخص کو بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ آپ پارلیمنٹ نہ چھوڑیں،میں کہتاہوں کو اس شخص کو قوم سے معافی مانگی چاہیے۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کے عاجز دھامرہ کا کہنا تھا کہ عمرکورٹ سانحے میں لاش کی بحرمتی کرنے والوں کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج ہو چکا ہے اور گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں،اس معاملے پر سب سے پہلے آواز پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسملبی نے فلورپر اٹھایا ۔
