مریم نواز کی حکومت 30 اکتوبر تک قائم نہیں رہے گی: عون عباس بپی
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت 30 اکتوبر تک نہیں رہے گی۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ مریم نواز ہمیں مینار پاکستان پر جسلے کیلئے این او سی نہیں دیں گی مگر ہم 5 اکتوبر کو مینار پاکستان لاہور ضرور جائیں گے۔
سینیٹرعون عباس بپی کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پاس نہ ہوئی تو مسلم لیگ ن کی حکومت کی چھٹی ہوجائے گی۔
پورگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے بلال اظہر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو پنجاب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
