میئر کراچی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر آئے ان کا مشکور ہوں:حاجی نواز علی بروہی

کام کی سست رفتاری کا نوٹس لینے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مشکور ہوں:حاجی نواز علی بروہی

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ میں بے حد مشکور ہوں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جنہوں نے ہماری شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے میئر کراچی مرتضی وہاب کو منگھو پیر ٹاؤن کی یو سی 6 یوسف گوٹھ میں اسپیشل اسکیم کے تحت جاری کام کا معائنہ کرنے کی ہدایات جاری کی

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی حالیہ ملاقات میں اس اسکیم کی سست روی اور تاخیر کے بارے میں آگاہی فراہم کی تھی جس پر ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اس مسئلے پر جلد احکامات جاری کیے جائیں گے

حاجی علی نواز بروہی کا کہنا تھا کہ میئر کراچی نے آج اپنی ٹیم کے ہمراہ یوسف گوٹھ میں جاری کاموں کا معائنہ کیا اور تاخیر پر  سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں