مشرق بینک کا ماحول دوست کام کرنے کا عزم،نائلا کیانی اور ماریہ کونیسکو سفیر مقرر

کراچی: مشرق بینک آف پاکستان کی طرف سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک نجی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی

تقریب میں مشرق بینک آف پاکستان کے سی ای او محمد ہمایوں سجاد، فیصل الشماری ہیڈ آف ٹی ایس جی اینڈ کارپوریٹ ، فنائیڈو اورسعود مرچنٹ نے شرکت کی۔

معروف کوہ پیماہ کے ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والی نائلا کیانی اور ماریہ  کونیسکو اسپانسر کی طور پر شریک ہوئیں۔

تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں تیزی سے بڑھ تی جارہی ہیں جن کا اثر گلیشئرز پر بھی پڑ رہا ہے جو مستقبل میں جاندار کیلئے نقصان کار بند سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا ماحولیاتی ناکاری اثرات کو کم کرنے کیلئے کام کرہی ہے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم ملکر ماحول دوستی کیلئے کام کریں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ کی ٹو جیسے پرسکون ماحول میں بھی گندگی پھلتی جارہی ہے اگر آج ہم نے اس طرف توجہ نہ دی تو انسان ذات سمیت تمام جاندار کیلئے نقصانکار ہوگا۔

تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ مشرق بینک آف پاکستان نے جو ماحولیات کی بھتری کیلئے قدم اٹھایا ہے ہم اس کو سراہ تے ہیں کیوں کے یہ وقت کی ضرورت تھی،ہم امید کرتے ہیں کہ مشرق بینک آف پاکستان ماحول دوستی کیلئے کام کرتا رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here