ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہونا بڑا چیلینج ہے:وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں:وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کاہ ہے کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں جو ہمارے لیے بڑا چیلئنج ہے۔

امریکا میں پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی پی جی موومنٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا مباحثہ ہوا جس میں وزیراعظم نے پینل میں بیٹھ کر اظہار خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشرے کے محروم طبقے کیلے پنجاب انڈومنٹ فنڈ کا اجرا کیا۔پنجاب کے شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے دانش اسکوبنائے جبکہ طلبہ کو ہنرمند بنانے کیلئے ووکیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں 2022 میں تباہ کن سیلاب آیا جس سے معشیت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں