ای-گورننس سے کام بہتر اور بروقت ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ای-گورننس سسٹم کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالاجی نور احمد سموں، سیکریٹری سروسز غلام علی برہمانی اور دیگر نے شریک کی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیکریٹریٹ سطح پر تمام محکموں کو ڈجیٹل سسٹم سے منسلک کیا جائے، ای-گورننس کے ذریعہ پیپر لیس سسٹم بنایا جائے تاکہ ای-اپروول ہوں،پہلے مرحلے میں تمام محکمہ اپنے ڈپارٹمینٹ کے اندر ای-سسٹم شروع کرے۔دوسرے مرحلے میں محکموں کو چیف سیکریٹری سیکریٹریٹ سے منسلک کیا جائے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد تیسرے مرحلے میں تمام محکمہ آپس میں منسلک کئے جائیں، آخری مرحلے میں تمام سیکریٹریٹ سی ایم سیکریٹریٹ کے ساتھ منسلک کی جائیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری آئی ٹی نور احمد سموں کو مختلف تجاویز بنانے کی ہدایت بھی دے دی۔

سیکریٹری آئی ٹی نے اجلاس کو آگاہی دی کہ  ای-سسٹم کو تیار کر کے وزیراعلیٰ سندھ کو منظوری کیلئے پیش کرینگے، میں مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز دفاتر کو ای-سسٹم میں شامل کر رہا ہوں۔

چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے اجلاس میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ سکھر کی ڈی سی آفیس کا نظام ڈجیٹل کیا گیا ہے، سکھرمیں ڈومیسائل، اراضی کی منتقلی، ہائیرشپ سرٹیفکیٹ کو ایپ پر اپلائی کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے،سکھر کے ڈجیٹل سسٹم کی کامیابی کی نگرانی کر رہے ہیہں،سکھر میں ای-سسٹم کی کامیابی کے ساتھ وہی سسٹم دیگر اضلاع میں نافذ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ای-گورننس سے کام بہتر اور بروقت ہوگا،کوئی فائل جمع کرنے کا وقت اور تاریخ بھی ریکارڈ ہوجائے گی،اچھی گورننس کیلئے ٹیکنالاجی کا فائدہ اٹھایا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں