اداروں میں مداخلت کے باعث ملک پیچھے جا رہا ہے:فضل الرحمان
کراچی: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نہ سیاسی استحکام ہے، نہ معاشی طور پر مستحکم ہیں،ہر ادارہ چاہتا ہے اپنے دائرہ اختیار سے بڑھ کر دوسرے ادارے میں مداخلت کرسکے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اداروں میں مداخلت کے باعث ملک پیچھے جا رہا ہے، ہم اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رکھنا چاہتے ہیں، ہر ادارہ پیچھے جارہا ہے کیوں کے ہم اپنے اختیارات تک محدود نہیں۔
جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ تبدیلیاں ضرور لائیں لیکن اس میں مخصوص سیاسی مفاد نظر نہ آئے،ہمیں حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا،دوست ممالک کو پاکستان کی معیشت سے متعلق تشویش ہے، وہ بھی پریشان ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی میں بزنس کمیونٹی کی دلچسپی ہے اور بزنس کمیونٹی کا ہدف ہے کہ ملک کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو،کہیں مسلح گروہ کہیں اسٹریٹ کرائم، ملک میں بے چینی کی کیفیت ہے،پر امن شہری اپنے آپ کو غیر محسوس کررہے ہیں۔
