وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیے
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) رہنماؤں نے 9 مئی کے مقدمات سے متعلق درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں ہوئی۔
وکیل ظہور الحسن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی۔
پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ عدالت ملزم کا کنڈکٹ دیکھ لے مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے پچھلی مرتبہ حاضری سے معافی کی درخواست دی اور جلسے میں طبعیت ٹھیک تھی۔
وکیل ظہور الحسن نے کہا کہ عدالت آج استثنیٰ کی درخواست منظور کرے یقین دہانی کرواتاہوں علی امین گنڈؑاپور حاضر ہوں گے۔
جج طاہر عباس سپرانے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور واثق قیوم عباسی، راجا راشد حفیظ اور عامر محمود کیانی کے بھی ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیے
