چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن مہم کے سلسلے میں بزنس مین الائنس کا گرینڈ ڈنر کے موقع بھرپور قوت کا مظاہرہ

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن مہم کے سلسلے میں بزنس مین الائنس کا گرینڈ ڈنر کے موقع بھرپور قوت کا مظاہرہ

کراچی: کرا چی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن مہم کے سلسلے میں بزنس مین الائنس کا گرینڈ ڈنر  کے موقع بھرپور قوت کا مظاہرہ. کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ہزاروں ممبران کی شرکت. کراچی مختلف تاجر تنظیموں  کے رہنماؤں اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد بے شرجیل گوپلانی، آصف سخی، سیف اللہ خان  سے اظہار یکجہتی اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی. 21ستمبر کو الیکشن کے روز بزنس مین الاآئنس کی مکمل حمایت اور ووٹ ڈالنے کے اعلانات.BMA کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ہم  مختلف تاجر تنظیموں کے رہنماؤں کا اظہار خیال.

اس موقع پر شرجیل گوپلانی نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام ممبران  بزنس مین الائنس سے اظہار یکجہتی کا ثبوت دیں ہفتہ 21ستمبر کو صبح سے ہی گروپوں کی شکل میں ڈالیں. کراچی کے مسائل کے لئے BMA بھرپور آواز بلند کررہا ہے اور اب یہ آواز خاموش نہیں ہوگی ہم اب کراچی کے معاملات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے آپ کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا سندھ تاجر اتحاد کے چیرمین معروف تاجر رھنما جمیل احمد پراچہ نے کہا کہ پچھلے سال صرف ایک امیدوار نے بزنس مین گروپ کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور آج پورے تیس امیدواروں کا پینل سامنے کھڑا ہے اتنی بڑی تعداد میں ممبران کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ اب تبدیلی آنی چاہئے ہر ممبر کا فرض ہے کہ وہ اپنا  ووٹ ضرور ڈالیں تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور ٹیکسوں میں اصلاحات  ودیگر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

گرینڈ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر عیدالقادر شخیانی نے اپنے پر جوش خطاب میں کہا کہ اس وقت  کراچی چیمبر میں ایک قبضہ گروپ موجود ہے جس سے کراچی چیمبر اور کراچی کی تاجر برادری کو چھٹکارہ دلانا ہے یہ قبضہ مافیا اپنے مفاد کے لیے تاجرون کا استحصال گزشتہ بیس سالوں سے کررہا ہے اس قبضہ گروپ نے کراچی کے چھوٹے تاجروں  کے لیے آج تک کچھ نہیں کیا انشاءﷲ بزنس مین الائنس کامیاب ہوکر اس مافیا کی دوکانیں بند کرے گا یہ نام نہاد تاجر ٹولہ اپنی شکست سے خوف زدہ ہے اس موقع پر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونک کے چیرمین مہناج لگفام نے کہا کہ ہم نے کراچی موبائل مارکیٹ کو پہلے ایکسے آزاد کرایا ہے اب دوسرے  قبضہ گروپ سے کراچی چیمبر کو آزاد کرینگے   بزنس مین الائنس  کی کا میابی کو یقینی بنایا ہم کراچی کے مسائل حل پر بھرپور آواز بلندکرنا چاہتے ہیں اور شیرجیل گوپلانی کے ہاتھوں کو مضبوط کریںگے قیادت اور پورے پینل کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں 21ستمبر کو BMA کو ووٹ دیں اس وقت  کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور آواز بلند کی ضرورت ہے  پاکستان کی تباہ حال معیشت. کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں. پانی و بجلی. گیس ودیگر مسائل پر آواز بلند کرنے کے لئے  کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ہر ووٹر BMA کو ووٹ دیں اور ہمارے ساتھ مل کر ایک آواز ہوجائیں اس موقع پرسیف اللہ خان، آصف سخی،  یعقوب پردیسی،، محمد یامین میمن ،  نوید اقبال بلو، وقاص حسین خان،  سانول مال، جاوید شمس، حمیرخان، اکرم کوہاٹی، محمد احمد شمی_ اسماعیل لائل پوریہ،   محمد سلیم کپاڈیہ _ اور دیگر تاجر تنظیموں  کے رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں