اگست کے مہینے میں پاکستانی 5 کروڑ ڈالر سے زائد کی چائے پی گئے
رپورٹس کے مطابق اگست 2024 میں چا ئے کی درآمدات میں سالانہ 7.13 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
ایک ماہ میں چا ئے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔
گزشتہ مالی سال اگست میں چا ئے کا درآمدی بل 5 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھا۔
رپورٹس کے مطابق سرکاری دستاویز میں کہا گیا تھا کہ جولائی کی نسبت اگست میں چا ئے کی درآمدات میں 45.24 فیصد اضافہ ہوا۔
