کراچی بار ایسوسئیشن نے ارسا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کردیا
کراچی بار ایسوسئیشن میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی جو مکمل طور پر مسترد کی گئی۔
قائم مقام صدر کراچی بار نصر اللہ جلبانی اور قائم مقام جنرل سیکریٹری جہانزیب مری کے سائن سے جاری کئے گئے لیٹر میں کراچی بار ایسوسئیشن نے مطالبہ کیا کہ ارسا ایکٹ 1992 میں ترمیم نہ کی جائے اور 1991 ایکٹ پر عمل کیا جائے۔
