چیئرمین مومن آباد ٹاؤن کی جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کے جلوسوں میں شرکت

کراچی: چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان نے یوسی چیئرمین اسد امان اللہ کے ہمراہ مومن آباد ٹاؤن سے 12  ربیع الاول جشن ولادت خاتم النبین ﷺ کے موقع پر نکالے جانے والےعاشقان رسول ﷺ کے مرکزی جلوس میں خصوصی شرکت کی اور جلوس کے شرکاء میں ٹھنڈے مشروبات کی تقسیم کے ساتھ ساتھ خوشبو کا اسپرے بھی کیا اس موقع پر انکے ہمراہ فوکل پرسن خضر حیات یوسی کونسلر اسماعیل ماما سندھ سالڈ ویسٹ کے ڈائریکٹر ممتاز شیخ جنرل مینیجر فیاض میمن اسٹنٹ ڈائریکٹر واجد ابڑو ۔سلمان کو آڈینیٹر شکیل خان نے شرکت کی

اس دوران ٹاون چئیرمین نے منتظمین اور جلوس کمیٹیوں کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آقا دوجہاں صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم سے والحانہ محبت اور ان کی سیرت پر عمل کرنے سے ایمان مکمل ہوتا ہےآج ہر عاشق حضور کی ولادت کا جشن منا رہا ہے اور فضاء سرکار کی آمد مرحبا سے گونج رہی ہے۔چئیرمین نےانتظامات کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مومن آباد نے اس سال محدود وسائل کے باوجود آپ کے مسائل پر توجہ مرکوز رکھی برسات کی وجہ سے بلدیاتی مسائل بڑھنے کے باوجود جشن عید میلاد النبی ﷺکے انتظامات کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے منتظمین کی مشاورت اور خصوصا اراکین ٹاؤن کونسل کے تعاون سے ہی آج ہم عاشقان رسولﷺ کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جشن عید میلاد النبی ﷺکے انتظامات کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی توجہ مرکوز رکھی کہ روزمرہ کے امور کی انجام دیہی میں کوئی فرق نہ آئے اور آپ کی شکایات کابھی خاتمہ ممکن ہوسکے اس عمل کویقینی بنانے میں ٹاؤن انتظامیہ کے افسران و عملہ نے  میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ کی سربراہی اور اراکین کونسل کی مشترکہ کاوشوں سے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے خصوصی موقع پر صفائی ستھرائی سڑکوں پر موجود گڑھوں کی مرمت خصوصی مقامات پر روشنی کا اہتمام اور نکاسی آب کی شکایات خصوصا مساجد جلوس کی گزرگاہوں اور جہاں بھی محفل میلاد منعقد ہورہی ہیں وہاں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے عمل کو جس طرح حل کیا وہ انتہائی قابل تعریف ہے چیئرمین یوسی 4 اسد امان اللہ نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے دوران سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں کی نگرانی اور گاہے بگاہے مساجد، جلوسوں کے گزرگاہوں پر موجود شکایات کا اپنی موجودگی میں ازالہ کرایا جبکہ دیگر امور اراکین کونسل اور متعلقہ کمیٹیوں نے اپنی نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوء  ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ اور ٹاؤن انتظامیہ کے افسران و عملہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں