سندھ رینجرز نے ایمرجنسی نمبر 1101 فعال کردیا

پاکستان رینجرز سندھ نے ایمرجنسی نمبر 1101 فعال کردیا

کراچی: ڈی ایس آر رینجرز سندھ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز سندھ ہیڈ کواٹر میں ایمرجنسی اینڈ ریسکیو سروس کیلئے مانیٹرنگ روم قائم کیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی نمبر 1101 کو مزید فعال کرکے عوام کی مدد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔بھتہ خوری، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان یا کسی بھی سنگین جرائم میں ملوث ملزمان سے نمٹنے کیلئے رینجرز ہر وقت تیار ہے۔

ڈی ایس آر رینجرز سندھ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ شہری 1101 نمبر پر رابطہ کر کے اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں جس پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

ڈی ایس آر رینجرز سندھ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1101 پر یومیہ 200 سے زائد کالز موصول ہو رہی ہیں جسے مزید بہتر بنانے کیلئے رینجرز واٹس نمبر اور ایس او ایس سسٹم کے تحت بھی شکایت درج ہوسکیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں