وزیرِاعظم سے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، چوہدری افتخار نذیر و دیگر کی ملاقات
اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے اراکینِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، چوہدری افتخار نذیر، رانا ارادت شریف، واجا پلین بلوچ، رانا محمد حیات اور شیخ آفتاب احمد کی ملاقات
ملاقات میں اراکینِ قومی اسمبلی نے وزیرِاعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی پیشرفت حوالے سے آگاہ کیا اور ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
اراکینِ قومی اسمبلی نے وزیرِاعظم کو ملکی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کی خاطر لیے جانے والے اقدامات میں مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔
