بابائے قوم کی 76ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی

قائداعظم محمد علی جناح قوم کیلئے آزادی کے حصول کے کچھ عرصہ بعد 1948 میں آج کے روز انتقال کرگئے تھے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے بابائے قوم کی 76ویں برسی کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغاما ت میں کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک دوراندیش رہنما تھے جنہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے متحد کیا۔

اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو ان کی انتھک جدوجہد اور حق خودارادیت کے لئے غیر متزلزل عزم پرفخر ہے جس نے لاکھوں مسلمانوں کی قسمت سنواری۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں