پارلیمنٹ لارجز سے پی ٹی آئی کارکنانی کی گرفتاری پارلیمنان پر حملہ قرار
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و میمبر قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ بڑی مشکل سے پارلیمنٹ پہنچا ہوں،کیا پارلیمنٹ پر حملہ پاکستان پر حملہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رات کو بہت کچھ ہوا، جمہورت اور سیاست میں گرفتاریاں ہوتی ہیں،لیکن کل کا دن جمہوریت کیلئے سیاہ دن تھا۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ نقاب پوش کون تھے جو ایوان میں آکر پارلیامنٹیرین کو اٹھا کر لے گئے۔
اسملبی میں خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ نقاب پوش رات کو تین بجے تک کمروں میں بیٹھے رہے،کمرہ کمرہ چیک کیا،یہ پارلیمنٹ کا سیاہ ترین دن تھا۔
