گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی طرف سے شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے گڈاپ ٹاؤن کے آفس سے شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح تو پہلے ہی کردیا تھا اور پھر گڈاپ ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے گئے اور اب یونین کمیٹی درسانو چھنو میں بھی چیئرمین طارق عزیز بلوچ،میونسپل کمشنر احمد یار، کونسل ممبر مرتضیٰ یار محمد بلوچ کے ہمراہ شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا گیا۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہاکہ عوام کو ماحولیاتی آلودگی وتبدیلی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا، ملک عزیز کو جن موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے درختوں کی تعداد میں اضافہ ان کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم میں گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو بڑہ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے  عوام کو نہ صرف نئے پودے لگانے چاہیے بلکہ اپنے گھروں اور گردونواح میں پہلے سے موجود پودوں کی تناور درخت بننے تک حفاظت بھی کرنی چاہیے،تاکہ ہم روزا فزوں ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکیں۔

اس موقع پر،یوسی چیئرمین نبی بخش پالاری،سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی،ڈائریکٹر واٹر ریسورس مینجمنٹ افضل بلوچ،پی ایس چیئرمین لعل جان نبی علاقائی معززین بھی موجود ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں