سہراب گوٹھ ٹاؤن کے چیئرمین لالا عبدالرحیم کل سندھ ہائی کورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سہراب گوٹھ کے چیئرمین لالا عبدالرحیم کو کل ذاتی حیثیت طلب کر رکھا ہے۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سہراب گوٹھ کے گریڈ 17 کے سابق سینیئر ڈپٹی ڈائریکٹر ملک غلام محمد خان نے کٹوتی اور تنخواہ بند کرنے کے خلاف عثمان فاروق ایڈووکیٹ کی معرفت سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ملک غلام محمد خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ عبدالرحیم نے بلا وجہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر کی تنخواہ میں کٹوتی کی جبکہ جنوری 2024 سے 14 اگست 2024 تک تنخواہ بند  کردی ہے۔

درخواستگذار ملک غلام محمد خان کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سہراب گوٹھ عبدالرحیم کو ذاتی حیثیت میں 10ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

https:/pakistan/14185/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں