پنجاب میں ماحولیاتی نگرانی کیلئے سیٹلائٹ نظام نے کام شروع کردیا،دو فیکٹریاں سیل

پنجاب میں ماحولیاتی نگرانی کیلئے سیٹلائٹ نظام نے کام شروع کردیا،دو فیکٹریاں سیل

رپورٹس کے مطابق سیٹلائٹ نظام میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون استعمال کیا جارہا ہے۔

ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی اوردھوئیں کے اکراج کے خلاف کارروائی کے دوران ڈوران ٹیکنالوجی کی مدد سے 2 فیکٹریاں بند کروادی گئیں۔

محکمہ ماحولیات نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ شیخوپورہ روڈ گوجرانوالا میں 2 فیکٹریوں پر چھاپا مارا اور بھٹی گراکر فیکٹریاں سیل کردی۔

ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی اوردھوئیں کے اخراج کے خلاف کارروائی پر سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ٹیموں کو شاباش دی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگ آنے سے پہلے پیشگی بچاؤ مہم مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ان وجوہات کا خاتمہ ضروری ہے جس کی وجہ سے سموگ ہوتی ہے اور ہر سال اڑھائی لاکھ لوگوں کی جان چھین لیتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں