لاہور سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا،بھارتی سازش بے نقاب

لاہور سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا،بھارتی سازش بے نقاب

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق نیٹ ورک شہریوں کو بیورن ملک روزگار کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا۔

لاہور سے پکڑا گیا گروہ جعلی دستاویزات اپنے پرنٹنگ پریس میں بناتا تھا، پرینٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار نیٹ ورک کا انٹرنیشنل ڈنکی گروہوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔

مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغانی باشندے ملوث ہیں،دوران تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بے نقاب ہوئی ہے۔

دوسری طرف وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیٹ ورک پکڑنے پر انٹیلیجنس ایجنسی اور ایف آئی اے کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کامیاب آپریشن انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں اہم سنگ میل ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے اس طرز پر زمید آپریشن جاری رکھیں جائیں گے، انسانی اسمگلنگ کے خاتمے  کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں