وزیراعلیٰ سندھ نے سول اسپتال کی بجلی معطل ہونے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سول اسپتال کراچی کی گئی گھنٹوں سے بجلی معطل ہونے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک انتظامیہ فوری طور پر سول اسپتال کی بجلی بحال کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ سیکریٹری صحت اور سیکریٹری توانائی کو بجلی بحال کروانے کی ہدایت کی گئی

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ کیبل فالٹ کے باعث سول اسپتال کی بجلی معطل ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اپنے فنی مسائل بروقت حل کرنے چاہئے تاکہ معاملات خراب نہ ہوں،کل سے سول اسپتال میں مریضوں کے علاج میں پریشانی ہے اسے فوری دور کیا جائے۔اگر کیبل میں فالٹ دور نہیں ہو رہا تو ایک الگ کیبل بچھانے کو فوری کام شروع ہونا چاہیئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں