مہمندی ایجنسی میں فورسز نے حملہ ناکام بنادیا،4 خوارج لاک
سکیورٹی فورسز نے کے پی کے ضلع مھندی میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنادی
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کی صبح چار خوارج کے ایک گروپ نے مھندی میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش کی۔
جاری بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے کیمپ میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی اور چار خوارج خودکش بمباروں کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی اور خارجی کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینک نے کلئے چوکس ہے۔
