کارساز سانحہ: جان بحق باپ بیٹی کے ورثا نے ملزمہ کو معاف کردیا

کارساز سانحہ: جان بحق باپ بیٹی کے ورثا نے ملزمہ کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے کارساز پر ایک گاڑی نے موٹرسائیکل پر سوار عمران عارف اور ان کی بیٹی آمنہ عارف کو ٹکر مار دیا تھا جس میں دونوں جان بحق ہوئے تھے۔

حادثے میں جان بحق ہونے والے باپ اور بیٹی کے ورثا کی جانب عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ حادثہ اتفاقی تھا، اللہ پاک کی رضا کی خاطر ہم نے معاف کردیا ہے۔

وکیل کے مطابق ورثا نے ملزمہ کو اللہ واسطے معاف کیا ہے، 5 کروڑ اور گاڑی دینے کی باتیں افوائیں ہیں، ایسے کوئی بات نہیں ہوئی۔

حلف نامہ جمع ہونے کے بعد عدالت نے ملزمہ نتاشا کی ایک لاکھ اور ان کے شوہر دانش کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عیوض ضمانت منظور کردی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں