وزیراعلیٰ سندھ کا یوم دفاع پاکستان کے موقع پرافواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے،6 ستمبر 1965ء کو دشمن کا اچانک حملہ اُسکے لیے ندامت کا سبب بنا۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محمد محمود عالم نے ایک منٹ میں دشمن کے 5 جنگی جہاز تباہ کردیئے،ہم ایک زندہ قوم ہیں؛ اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔اس دن ہماری افواج نے نہ صرف بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا بلکہ اُسے پسپا کردیا.
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے،ہم اس دن کو ہر سال بڑی عقیدت و جوش سے مناتے ہیں۔دشمن کا اچانک حملہ خود اُس کے لیے ندامت کا سبب بنا۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محمد محمود عالم نے ایک منٹ میں دشمن کے 5 جنگی جہاز تباہ کردیئے۔اس دن ہمارے بہادرجوانوں نے ملک کی حفاظت کے ساتھ ساتھ لاکھوں محب وطن کی زندگیاں بھی محفوظ کیں۔یہ دن ثابت کرتا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ہم اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، جنہوں ہمارے آج کے لیے اپنے کل کو قربان کیا۔ پاک فوج مادرِ وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ہم اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔ایک بار پھر پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے؛ ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔مملکت پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
