مئیر کراچی نےبارشوں میں ایم اے جناح روڈ ٹوٹنے کا نوٹس لے لیا، انجنئیرزمعطل

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بارشوں میں ایم اے جناح روڈ کے ٹوٹنے کا نوٹس لے لیا

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے روڑ تعمیر کرنے والے انجنئیرز کو معطل کرتے ہوئے

اسٹنٹ ایگزیکٹو انجنئیر وقاص احمد خان، اورعبدالجبار کورپورٹ کرنے کا حکم دے دیا

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر میں کوتاہی کے زمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

ایم اے جناح روڈ تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو رقم کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے

مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڑ تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے،سڑکوں کی تعمیراتی و مرمت میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں