چیف سیکریٹری سندھ کا سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ،افسران کی غیر موجودگی پر اظہار برہمی

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا سندھ سیکریٹریٹ کے مختلف دفاتر کا دورہ،افسران کی غیر موجودگی پر چیف سیکریٹری کا اظہار برہمی

چیف سیکریٹری نے غیر حاضر افسران کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی۔

ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق دفاتر میں صبح 9:45 تک افسران غیر حاضر پائے گئے.اولڈ کے ڈی اے اور تغلق ہاؤس کے متعدد سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری غیر حاضر رہے۔

ترجمان کے مطابق سیکریٹری ایکسائیز، لیبر، مائینز منرل، اسکول ایجوکیشن، سیکریٹری پلاننگ، وومن ڈویلپمنٹ اور انڈسٹریز غیر حاضر تھے۔ چیف سیکریٹری نے سیکریٹریز کو وقت کی پابندی کی سختی سے ہدایت کی

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ غیر حاضری پر رپورٹ وزیر اعلیٰ کو ارسال کی جائے گی۔

سینیئر افسران بھی وقت پر دفاتر نہیں آرہے، یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔چیف سیکریٹری نے وقت کی پابندی نہ کرنے پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں