بارشوں سے پیدا ہوئے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا:حاجی نواز علی بروہی

بارشوں سے پیدا ہوئے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا:حاجی نواز علی بروہی

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ برساتوں کی وجہ سے بہت تباہی ہوئی ہے مگر ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے اس حوالے سے میئر کراچی اور سندھ گورنمنٹ کو گزارشات بھیج دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن معمار کہ ارد گرد علاقوں میں برسات سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا

حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ ملاقات شیڈول کی گئی ہیں جس میں ان عوامی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا اور حل پر بات چیت ہوگی اور انشاءاللہ ہمیں امید ہے کہ یہ تمام مسائل جلد از جلد حل کر لیے جائیں کیونکہ پیپلز پارٹی  واحد جماعت ہے جو مشکل وقت میں عوام کو تنا نہیں چھوڑتی بنا رنگ و نسل دیکھے کام کرتی ہے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق، سپریڈنٹ انجینیئر حسن شیخ، وائس چیئرمین رانا عارف، ستار بروہی، ہلال رحمانی و دیگر بھی موجود تھے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں