گھوٹکی کی دو بہنوں کی بائیک پراسکول جانی کی وڈیو وائرل
سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو کے گاؤں گوٹھ ابراہیم شر سے تعلق رکھنے والے شر برادری سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں کی روزانہ بائیک پر اسکول جانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
علم کے زیور سے سرشار ہونے کا عزم لیکر دونوں بچیاں اپنے گوٹھ سے شہر تک 12 کلو میٹر سفر طئے کرکے اسکول پہنچتی ہیں۔
روڈوں کے خستہ حال کے باوجود سردی ہو یا گرمی دونوں بہنیں کا اعلیٰ تعلیم کا خواب لیکر وقت پر اسکول پہچنا معمول ہے۔