سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جانب سے جاری آفیس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکتے

جاری میمورینڈم کے مطابق فیصلہ سرکاری معلومات و دستاویزات افشاء ہونے سے روکنے کیے کیا گیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہیے کہ وہ گورنمنٹ سرونٹس(کنڈکٹ) رولز 1964 کی پاسداری کریں۔سرکاری ملازمین ایسی رائے یا حقائق بیان نہیں کرسکتے جسے حکومتی ساکھ متاثر ہے۔سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل مییڈیا پر اظھار رائے یا بیان بازی نہیں کر سکتا، ملازم سرکاری دستاویز اور معلومات غیر متعلقہ افراد کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتا۔ملازمین حکومتی پالیسی، فیصلوں، ملکی خودمختیاری اور وقار کے منافی بات کی اجازت نہیں اور ناہی ملازمین میڈیا پر ایسی بات کرسکتے ہیں جس سے دیگر ممالک سے تعلقات متاثر ہوں۔

میمورینڈم کے مطابق سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر اکثر بحث و مباحثہ کرتے دیکھا گیاہے، ہدایت کا مقصد سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر پابندی نہیں۔ادارے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے نگرانی کرتے رہیں اور تامم سروسز، گروپس کے سرکاری ملازمین ہدایات پر عمل درآمد کے پابند ہیں، خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

میمورینڈم میں تمام وفاقی سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، محکموں کے سربراہان اور چیف سیکریٹریز کو عمل کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں