اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونےسے بچایا: ویزراعظم

ویزراعظم شہباز شریف کا مہنگائی سنگل ڈیجٹ آنے پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ویزراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت ترقی کر رہی ہے،اگست میں مہنگائی 9.6 فیصد پر آنا معیشت میں بھتری کے حکومتی اقدام کا عکاس ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 3 برس میں مہنگائی کی کم ترین شرح کا سہرا حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کو جاتا ہے۔افراط زرمیں کمی وزارت خزانہ کی معاشی آوٹ لک رپورٹ کی پیشگوئی کے عین مطابق ہے۔

ویزراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونےسے بچایا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں