کراچی:مسافر بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی،2 افراد جان بحق
کراچی: سائٹ ایریا کے علاقے باوانی چالی کے قریب تیزرفتار مسافر بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی
افسوسناک حادثے میں ایک موٹرسائکل سوار اور راہ گیر جان بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جان بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
حادثے کے بعد مسافر بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
